اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کے قید خانوں میں دی جانے خطرناک سزاوں کے باعث ایک جوان کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔بحرین کا ۲۲ سالہ جوان جعفر محمد الصادق الدرازی آج صبح ایک قید خانے میں کے گئے شدید تشدد اور طبی امداد فراہم نہ ہونے کے باعث شہدائے انقلاب کرامت سے جا ملا۔شہید جعفر محمد الدرازی منامہ کے مغربی علاقے الدیہ کے رہنے والے تھے۔ انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے شائع شدہ ایک ویڈیو کلیپ میں شہید کے باپ کا بیٹے کے غم میں دلسوز گریہ و شیون دکھلایا گیا ہے۔اس جوان شہید کو متعدد بار آل خلیفہ کی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالیہ دنوں میں اس پرکیا گیا تشدد ناقابل برداشت تھا جس کے باعث وہ جام شہادت نوش کر گیا۔جمعیت الوفاق نے اس جوان کی شہادت پر اس کے اہل خانہ کو تسلیت عرض کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس شہید کا جسد آج بعد از ظھر منامہ کے علاقے الدیہ میں تشییع کیا جانا طے تھا۔




